ہمناآباد کے بلدی مسائل میں بے تحاشہ اضافہ، چیف آفیسرکا تبادلہ کرنے محمداعظم متین کا مطالبہ
ہمناآباد:17/ ستمبر(ایس آر) ہمناآباد کے بلدی مسائل میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے جسکے باعث ہمناآباد کی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بیدر ضلع انتظامیہ کو چاہئیے کے وہ ہمناآباد بلدیہ کے موجودہ چیف آفیسر شمبھو لنگ دیسائی کوتبدیل کریں اور انکی جگہ پر ایک فرض شناس عہددیدار کو تعنیات کریں۔ یہ بات ہمناآباد بلدیہ کے سابق رکن وجنتادل (ایس) کے ٹاؤن کے صدر محمد اعظم متین نے اپنے صحافتی بیان میں کہی۔
انہوں نے مزید کہا کے ہمناآباد کے محلہ نور خان اکھا ڑہ میں کئی اسٹریٹ لائٹ بند ہیں اسکی معتد مرتبہ شکایت کی جاچکی ہے ہر مرتبہ الکٹریکل سوپر وائزر ایک ہی جواب دیتے ہیں کے سوڈیم لائٹ کے سامان کا ذخیرہ موجود نہیں ہے آخری مرتبہ ہمناآباد کی جاترا کے موقع پر الکٹریکل کا سامان خریدا گیا تھا آٹھ ماہ بیت جانے کے بعد ابھی تک سوڈیم لائٹ کا سامان نہیں خریدا گیا ہے جبکہ ہمناآباد بلدیہ کا سالانہ بجٹ کروڑوں روپیوں کا ہے اسکے علاوہ ہمناآباد بلدیہ کو لاکھوں روپیوں کی آمدنی ہر ماہ جائیداد وں کے ٹیکس کی شکل میں ملتی ہے اسکے باوجود سوڈیم لائٹ کا سامان نہیں خریدا جا رہا ہے۔
ہمناآباد میں ہر نالی گندگی سے بھری ہوئی ہے انکی صفائی نہیں ہونے کی وجہہ سے گندہ پانی جمع ہو رہا ہے اور اس میں مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے اور مچھروں کی وجہہ سے خطرناک بیماریاں جیسے ڈینگو،ملیریاء،ہونا ہمناآباد میں عام بات ہو گئی ہے۔
اسکے علاوہ آوارہ کتے اور خنزیروں کی آبادی ہردن بڑھ رہی ہے خنزیروں کی وجہہ سے بھی گندگی پھیل رہی ہے خنزیروں کو آبادی سے دوسری جگہہ پر منتقل کرنا بے حد ضروری ہو گیا ہے۔ہمناآباد میں نلوں کے ذریعہ پانی وقت پر سربراہ نہیں کیا جا رہا ہے پچھلے ایک ہفتہ سے تمام ہمناآباد میں نلوں کو پانی سربراہ نہیں کیا گیا ہے محکمۂ آبرسانی کے عہدیداران ہر مرتبہ کہتے ہیں کے پائپ لائین خراب ہوئی ہے کبھی کہتے ہیں کے کرنٹ کا مسلۂ ہے،مسائل جو بھی ہو ں انکو جلد از جلد حل کرنے میں آبرسانی کے عہدیداران ناکام ثابت ہو رہے ہیں انکی ناکامی کا خمیازہ ہمناآباد کی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
اسکے علاوہ سردار پٹیل چوک تا سرکاری دواخانہ کی سڑک پر کچرے کے انبارلگے ہوئے ہیں اس کو صاف نہیں کیا جا رہا ہے جبکہ ہمناآبادمیں سو سے زائد صفائی کے مزدور موجود ہیں۔مذکورہ تمام مسائل پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔