جرائم و حادثات

ہمناآباد میں قومی شاہراہ پر درد ناک حادثہ 1 ہلاک 1 زخمی

ہمناآباد: 17/ستمبر(ایس آر) ہمناآباد میں قومی شاہراہ 65پر پیش آئے درد ناک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہو گیا اور دوسرا نوجوان سنگین طور پر زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے بموجب 2نوجوان راہول عمر22/ سالہ اور شیوکمار عمر 19/ سالہ ہمناآباد سے ٹو وہیلر پر سندن کھیرا اپنے گاؤں کو جا رہے تھے شکنتلا پاٹل اسکول سندن کھیرا موڑ پرمخالف سمت سے آنے والی لاری ٹینکرسے انکی ٹکر ہوگئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کے راہول نامی نوجوان کی مقام حادثہ پر موت واقع ہو گئی، جبکہ شیوکمار کوگہری چوٹیں آئیں۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ہمناآباد ٹرافک پولیس کے عہدیداران موقع حادثہ پر پہنچ کر پنچ نامہ کیا زخمی اور متوفی نوجوان کو ہمناآباد کے سرکاری اسپتال میں منتقل کیا جہاں پر متوفی نوجوان کی نعش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا بعدازاں نعش کو ورثاء کے سپرد کیا گیا۔

اس ضمن میں ہمناآباد ٹرافک پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے پولیس مزید تحقیقات میں مصروف ہو گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!