ریاستوں سےمہاراشٹرا

لیاقت علی خاں امیرِ مقامی جماعت اسلامی ہند، چکھلی مقرر

چکھلی : 29 جون (ذوالقرنین احمد) امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر رضوان الرحمن خان سے ملی اطلاع کے مطابق جماعت کی مقامی دو سالہ میقات اپریل 2019 سے مارچ 2021 تک کے لئے چکھلی کے امیر مقامی کی حیثیت سے جناب لیاقت علی خاں صاحب کا تقرر عمل میں آیا ہے_

حلقہ مہاراشٹر کے لیٹر کے مطابق امیر جماعت اسلامی ہند انجینئر سید سعادت اللہ حسینی نے مقامی ارکان کی آراء، امیر حلقہ کی سفارش اور مصالح جماعت کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست کے 127 مقامات پر نئی میقات کے لیے امرائے مقامی کا تقرر فرمایا ہے_

موصوف کے لئے ارکان و کارکنانِ جماعت، ایس آئی او، جی آئی او، حلقہ خواتین اور تمام ذیلی تنظیموں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے، ساتھ ہی نصرت و استقامت کی دعائیں کی گئی ہیں_
امید کی جاتی ہے کہ آپکی قیادت میں شہر میں جماعت کی خدمات کا دائرہ مزید وسیع ہوگا ان شاءاللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!