یو پی: جالون میں توڑا گیا مہاتما گاندھی کا مجسمہ، ایف آئی آر درج
اتر پردیش کے جالون میں انٹر کالج واقع مہاتما گاندھی کے مجسمے کو کچھ شر پسند عناصر نے توڑ دیا ہے۔ واقعہ 13 ستمبر کا ہے اور پولس نے ایف آئی آر درج کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایڈیشنل ایس پی اودھیش سنگھ کا کہنا ہے کہ ’’مجسمہ دوبارہ نصب کیا جائے گا۔ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور جلد ہی قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔‘‘