سرحد پر پاکستان کی جانب سے فائرنگ، ہندوستان کی جوابی کارروائی میں 2فوجی ہلاک
پاکستان سرحد پر لگاتار گولی باری کر رہا ہے۔ جموں و کشمیر کے حاجی پور سیکٹر میں پاکستان کی طرف سے زبردست گولی باری کی گئی۔ اس گولی باری کا ہندوستانی فوج نے منھ توڑ جواب دیا۔ جوابی کارروائی میں دو پاکستانی فوجی مارے گئے۔ اس کے بعد اپنے فوجیوں کی لاش کو لے جانے کے لیے پاکستانی فوجیوں کو سفید جھنڈا دکھانا پڑا۔