وزڈم ہائی اسکول بیدر میں ضلعی سطح پراُردوادبی و ثقافتی مقابلہ جات کا انعقاد
وزڈم ہائی اسکول بیدر کی طالبہ منتہیٰ مہوین کی بہترین نے اردو ادبی و تقافتی مقابلے جات میں پہلا مقام حاصل کیا
بیدر: 20/ فروری(پی آر ) کرناٹکا اردو اکاڈمی بنگلور اور محکمہ تعلیمات عامہ کے باہمی تعاون سے سرکاری / امدادی/ غیر امدادی اسکول کے طلبہ و طالبات کے لیے ضلعی سطح پر اردوادبی و ثقافتی مقابلے جات وزڈم ہائی اسکول، بیدر میں منعقد ہوئے۔ جس میں وزڈم ہائی اسکول بیدر کی طالبہ منتہیٰ مہوین بنت محمد اعظم پاشاہ جماعت نہم مقابلہ ”فی البدیہ تقریر“ میں اول انعام حاصل کیا۔کرناٹکا اردو اکاڈمی نے منتہیٰ مہوین کو سرٹیفکیٹ اور نقدی رقم سے نوازا۔
جناب محمد آصف الدین صاحب سکریٹری وزڈم ادارہ جات نے طالبہ کو مبارک باد دی۔اس موقع پر محمد فرقان پاشاہ سبجکٹ انسپکٹر، راجو سبجکٹ انسپکٹر، ڈاکٹر گلسین سینئر لکچرر، ای سی او محمد ریاض قریشی، محمد پٹیل، سچیتا نند،خورشید قادری ضلع ای سی او، راؤ تعلیم کلسٹر سی آر پی خورشید سر، شاہ گنج کلسٹر سی آر پی محمد عبد اللہ، منہلی کلسٹر سی آر پی سلیم، منیار تعلیم کلسٹر سی آر پی نور جہاں بیگم اور دیگر موجود تھے۔جلسہ کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا۔