ضلع بیدر سے

قدیم شہرکے سرکاری دواخانہ میں انسدادِ روٹاوائرس اورٹائیفائیڈ انجکشن مفت دستیاب: ڈاکٹر محمدسہیل حسین

بیدر: 14/ستمبر (وائی آر) قدیم شہر کے 10بستروں والے دواخانے میں روٹا وائرس کے انجکشن عوام کی بہبود کے لئے مفت دستیاب ہے۔ جبکہ یہ انجکشن پرائیویٹ دواخانوں میں 1500سے زیادہ روپئے قیمت میں مل رہے ہیں۔ اسلئے میری عوام سے گذارش ہے کہ روٹاوائرس سے متعلق علاج کے لئے سرکاری دواخانہ (قدیم) سے رجوع کریں اوریہ خوشخبری بھی عوام کے لئے ہے کہ روٹاوائرس کے انجکشن تمام پی ایچ سی سنٹرس میں بھی دستیاب ہیں۔ یہ باتیں ڈاکٹر محمدسہیل حسین ماہر اطفال نے کہیں۔ وہ آج ہفتہ کو قدیم سرکاری دواخانہ بیدر میں صحافیوں کے سوال کے جوابات دے رہے تھے۔

انھوں نے مزید بتایاکہ قدیم سرکاری دواخانہ بیدر میں مریضوں کی تعداد اس وقت پہلے کی بہ نسبت دوگناسے زائد بڑھ چکی ہے۔ تقریباً200افراد روزانہ اس 10بستروالے زچہ بچہ دواخانہ سے رجوع ہوکر اپناعلاج کرواتے ہیں۔ اسی طرح چونکہ قدیم شہر میں 5سب سنٹر س تلاوڈی، پھاٹک گلی، نورخان تعلیم، قصائی واڑہ، اور ڈی ڈی آئی میں ہیں۔جبکہ قدیم شہر کی48/ہزار کی آبادی میں یہ5 سب سنٹرس کام کرتے ہیں۔ اور یہاں کے قدیم سرکاری دواخانہ میں روزانہ 10مریض شریک کئے جاتے ہیں۔ کبھی تعداد بڑھ بھی جاتی ہے۔

ڈاکٹرسروج پاٹل ماہرامراض نسواں اور زچگی، ڈاکٹرآسیہ جنرل فزیشن اور ڈاکٹر محمدسہیل حسین ماہر اطفال کے علاوہ ڈاکٹر سالکہ کوثر اوربریمس میڈیکل کالج کی زیرتربیت ڈاکٹرس یہاں مریضوں کی تشخیص اور علاج کے لئے موجود ہوتے ہیں۔ نرسنگ اسٹاف 5اور گروپ ڈی کااسٹاف بھی 5ہے۔یہ تعدادبھی گھٹتی بڑھتی رہتی ہے۔

ڈاکٹر سہیل حسین نے بتایاکہ ڈینگو بیدر میں پھیل چکاہے۔ ہم نے گھرگھر جاکر اس کے انسداد کے لئے مہم چلائی ہے۔ گھر وں اور مختلف مقامات پرکئی مہینوں سے جمع پانی کوپھینکنے لگوایا ہے اور ٹینکوں کی صفائی کروائی ہے۔ اسی طرح این ایم کی کلاسیس لے کر ان کو تربیت دی گئی۔ انھوں نے بڑی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آج یہاں 100-150روپئے والے انجکشن بھی مفت میں دئے جاتے ہیں۔

ٹائیفائیڈ کے مہنگے انجکشن بھی مفت دستیاب ہیں۔ اور یہ بھی دیکھنے کو مل رہاہے کہ عربی مدرسہ کے طلبہ اس دواخانہ سے استفادہ کررہے ہیں۔ اس موقع پر وہاں موجو د محمدسلیم نامی نوجوان مریض نے ہمیں بتایاکہ یہ دواخانہ زچہ اور بچہ کادواخانہ ضرور ہے۔ لیکن یہاں کی پبلک کیاکرے گی؟

وہ کہاں جاکر اپنا علاج کرائے گی؟ کیاوہ حکومت کی سہولتوں سے استفادہ نہیں کرسکتی۔ حکومت کو چاہیے زچہ بچہ کے علاوہ مردوں کے عمومی امراض کے لئے بھی اس دواخانہ میں جگہ دے اوراسی سے متصل 100بستروں والا نیا دواخانہ جو تیار ہوچکاہے،فوری عوام کے لئے کھول دے توعوام حکومت کی شکرگذار رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!