ویمنس ونگ مسلم پرسنل لا بورڈکا 10واں دوروزہ جنوبی ہند ورکشاپ 14، 15ستمبرکو حیدرآباد میں ہوگا
حیدرآباد: ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے شہر حیدرآباد میں دسواں ورکشاپ 14، 15ستمبر بروز ہفتہ و اتوار بمقام کریسٹل بنجارہ مانصاحب ٹینک بوقت صبح 10 بجے تا 5بجے شام منعقد کیا جائے گا۔
اس ورکشاپ میں ریاست مہاراشٹر، کرناٹک، مغربی بنگال، تامل ناڈو، آندھرا پردیش اور کیرالا کی خواتین اراکین اور کوآرڈینٹرس کی شرکت متوقع ہے۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف انڈیا جناب فضیل احمد ایوبی کے خصوصی خطابات ہوں گے۔
دوروزہ ورکشاپ میں تحریک تحفظ شریعت، اصلاح معاشرہ، تین طلاق بل، دارالقضاء کی خدمات، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ویمنس ہیلپ لائن، کاؤنسلنگ سینٹرس، ویمنس ونگ کے اضلاع کی سرگرمیوں پر جملہ 6 سیشن رکھے گئے ہیں۔
ڈاکٹر اسماء زہرہ چیف کوآرڈینیٹر ویمنس ونگ نے دلچسپی رکھنے والی سماجی کارکنات و اصلاح کا کام کرنے والی بہنوں سے گذارش کی ہے کہ فون نمبر 9550123871 پر رابطہ پیدا کریں اور رجسٹریشن کروائیں۔