ضلع بیدر سے

حضرت صدیق شاہ رحمتہ اللہ علیہ کاصندل شریف نہایت عقیدت واحترام سے منایاگیا

بیدر: 13/ستمبر(وائی آر) محلہ تعلیم صدیق شاہ بیدر میں واقع حضرت صدیق شاہ رحمتہ اللہ علیہ کاعرس اور صندل شریف نہایت عقیدت واحترام سے 12/ستمبرمطابق 12/محرم الحرام یعنی کل شب منایاگیا۔ چادر،چادر گل،عطر، عرق گلاب اور صندل کے ذریعہ مزارشریف حضرت صدیق شاہ رحمتہ اللہ علیہ پر ہرسال کی طرح اس سال بھی بعدنما زعشاء صندل چڑھایاگیا۔

صندل شریف کے وقت درگاہ کمیٹی کے صدر جناب عمران قریشی، نائب صدرجناب عارف قریشی، اور مجاور جناب نذیر میاں کے علاوہ جناب سلطان قریشی،جناب سدرام تمباکے،جناب جاوید قریشی،جناب حمید قریشی،جناب محمد ریاض اورجناب یوسف قریشی وغیرہ موجودتھے۔درگاہ کمیٹی کی جانب سے اسپیکر کے ذریعہ رات بھر قوالیوں کااہتمام کیاگیاتھا۔

جبکہ آج جمعہ کی صبح دنگل(طعام) کا اہتمام تھا جس سے کم وبیش 1500افراد نے استفادہ کیا۔درگاہ شریف کو سفید پینٹ کئے جانے کے بعد برقی قمقموں سے سجایاگیاتھا۔اور سامنے کے حصہ میں ہرسال کی طرح اس سال بھی کئی دوکانیں لگی ہوئی تھیں۔

مردوحضرات نے درگاہ شریف پر حاضری دے کر اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔اس بات کی اطلاع جناب عمران قریشی صدر درگاہ کمیٹی حضرت صدیق شاہ رحمتہ اللہ علیہ بیدر نے اپنی دستخط سے جاری ایک پریس نوٹ میں دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!