جرائم و حادثاتضلع بیدر سے

ہمناآباد میں قومی شاہراہ پر1کنٹل 60کلو گانجہ ضبط

ہمناآباد: 19/فروری (ایس آر) ہمناآباد میں قومی شاہراہ نمبر 65نورڈھابہ کے پاس ایک کنٹل ساٹھ کیلو گانجہ کو ہمناآباد پولیس نے ضبط کیا ہے یہ گانجہ پڑوسی رتاست تلنگانہ سے مہارشٹرا کو سربراہ کیا جا رہا تھاخفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ہمناآباد پی ایس آئی روی کمار نے اپنے عملہ کے ساتھ چھاپہ ماری کی اور گانجہ کے ساتھ دوشخص کو حراست میں لیا گیا ہے جنکے نام سلطان اور غیاث ہیں۔

ضبط کیے ہوئے گانجہ کی بازاری قیمت16لاکھ روپے بتلائی جا رہی ہے اور ایک ٹاٹا سفاری کار کو بھی ضبط کیا گیا ہے جسکی قیمت 8لاکھ روپے بتلائی جا رہی ہے۔اس موقع پر بیدر ایس پی ڈی،ایل،ناگیش، ہمناآباد ڈی ایس پی، مہیشور آپّا،ہمناآباد سی پی آئی، نیامے گوڈر، مہانتیش پی ایس آئی کے علاوہ دیگر عہدیداران موجود تھے۔اس ضمن میں ہمناآباد پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!