جرائم و حادثات

بسواکلیان: گنیش وسرجن کو جاتے ہوئے شارٹ سرکٹ سے 1نوجوان ہلاک، 2زخمی

بسواکلیان: 12/ستمبر۔(کے ایس) بسواکلیان میں گنیش وسرجن کو جاتے ہوئے شارٹ سرکٹ سے نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سریش امبنا نامی نوجوان جو رات 11/ بجے گنیش کو تپرانت تالاب وسرجن کےلئے لیجایا جارہا تھا اسی دوران ہائی ٹنشن الکٹرک وائر سے ٹرکٹر میں موجود کٹ آوٹ چھو جانے سے سریش موقع ورادت پر ہی ہلاک ہوگیا‌

اس کے ساتھ دو نوجوانوں اپنّاراؤ اور لکھن بُری طرح زخمی ہوگئے جو گورنمنٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس نے کیس درج کرکے کاروائی کا آغاز کیا اور نعش کو ورثہ کے حوالے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!