خبریںعالمی

ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ اور کہا سنی ہوئی

نئی دہلی: 12ستمبر- لداخ میں پیگونگ جھیل کے نزدیک بدھ کو ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ اور کہا سنی ہوئی جسے بعد میں بات چیت کے ذریعہ سلجھا لیا گیا۔ہندوستانی فوجی کل صبح جھیل کے شمالی کنارے پر گشت کررہے تھے اسی وقت وہاں آئے چینی فوجیوں نے اس جگہ کو چین کا علاقہ بتاتے ہوئے اس پر اعتراض ظاہر کیا۔اس بات پر دونوں فوجوں کے جوانوں کے درمیان معمولی جھڑپ اور کہا سنی ہوئی۔کچھ وقت بعد دونوں فریقوں کے فوجی اپنے اپنے علاقے میں لوٹ گئے۔

فوج کے سرکاری ذرائع نے اس واقعہ کی تصدیق کرتےہوئے جمعرات کو بتایا کہ چین کے فوجیوں نے پیگونگ جھیل کے نزدیک گشت کر رہے ہندوستانی فوجیوں کی وہاں موجودگی پر اعتراض ظاہرکیاتھا حالانکہ اس معاملے کو بعد میں وفد سطح کی بات چیت سے سلجھا لیاگیا۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے واقعات حقیقت میں لائن آف کنٹرول کی صورت حال کے سلسلے میں الگ الگ تصورات کی وجہ سے ہوتے ہیں۔دونوں فریقوں کے درمیان اس طرح کے واقعات کے حل کےلئے سسٹم موجود ہے۔اس سسٹم کے ذریعہ سے ان واقعات کو حل کیاجاتا رہا ہے۔

یہ واقعہ چین کے صدر شی جنپنگ کے اگلے مہینے ہندوستان کے دورے سے پہلے ہوا ہے۔ہندوستانی فوج کی ماؤنٹین اسٹرائک کور اروناشل پردیش میں چین کی سرحد سے متصل علاقے میں اگلے مہینے ہی ایک زبردست فوجی مشق’ہِم وجے‘ کرنے جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!