امریکی جنگی جہاز نے آبنائے ہرمز میں ایک ایرانی ڈرون کو مار گرایا: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ
واشنگٹن: 19 جولائی-امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی جنگی جہاز نے آبنائے ہرمز میں ایک ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں کہا ہے کہ امریکی بحریہ کے جنگی جہاز یو ایس ایس باکسر نے 1000 گز کے فاصلے کے اندر پروزا کرنے والے اور کئی بار انتباہ کو نظر انداز کرنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرایا ۔ اس ڈرون سے امریکی جنگی جہاز کو خطرہ تھا۔انہوں نے کہا کہ اس ڈرون سے امریکی جنگی جہاز اور اس کے عملے کو خطرہ تھا اور اسے مار گرایا جانا ایک دفاعی اقدام تھا۔
بعد میں پینٹاگن کے چیف ترجمان جوناتھن ہاف مین نے ایک بیان میں کہا کہ یو ایس ایس باکسر نے آبنائےہرمز میں معمول کی گشت کے دوران مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ڈرون کو مار گرایا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے، ’’غیر انسانی ڈرون یو ایس ایس باکسر کے پاس پہنچا تھا ۔جنگی جہاز یو ایس ایس باکسر نے اپنے اور اپنے عملے کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ڈرون کے خلاف دفاعی کارروائی کی۔
دریں اثنا، ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں کو بتایا،’’ہمارے پاس ڈرون کے کھونے کے سلسلے میں کوئی معلومات نہیں ہے‘‘۔واضح رہے کہ ایران نے ایک ماہ قبل 19 جون کو آبنائے ہرمز میں ایک امریکی ڈرون کو مار گرایا تھا جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بہت بڑھ گئی تھی۔