کانگریس دورِ حکومت میں ملک خسارے کی ڈگرپر تھا، نریندر مودی نے ملک کے معاشی حالات سدھارے: مرکزی وزیر رورل ڈیویلپمنٹ
بسواکلیان: 11/ستمبر۔نامہ نگار(کے ایس) وزیر آعظم نر نیند مودی ملک کے واحد وزیر آعظم ہیں جنہوں نے مسلم بہنوں کی مدد کی اور ان کیلئے 3طلاق کو پا رلیمنٹ میں منظور کردیا اور ملک کی عوام کیلئے بہتراسکیمیں انہوں نے دی ہے۔سابق کانگر یس حکومت نے ملک میں غر یبوں کو نظر انداز کیا اور غر یبی ہٹاؤ کا نعرہ دیاتھا۔لیکن ہمارے وزیر آعظم نریندر مودی نے ملک میں تمام عوام کو یکساں مقام دیا تمام طبقات کے ساتھ انصاف سے کام لیا۔کانگر یس دور حکو مت میں ملک خسارے کی ڈگر پر تھا نریندر مودی نے اس کے معاشی حا لات سدھاری۔ یہ باتیں مہا منڈلیشور سادھوی نیرنجن جوتی جی مر کزی وزیر رورل ڈولپمنٹ نے سبھا بھون تھیر میدان میں ایک بڑے جلسہ عام سے مخا طب کرتے ہوئے بتائی۔
سادھوی نیرنجن جوتی نے اپنی تقر یر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے کانگر یس نے کشمیر مسئلہ کو برفدان میں ڈال کر رکھا اور اس پر سیا ست کی۔ ہمارے ملک میں کشمیر کو آزادی دینے کیلئے نر یند مودی نے میدان کھلا کیا اور کشمیری عوام کے حق میں بہتر کام کیا۔اب تک اتنے سالوں میں جو کوئی نہ کر سکا وہ صرف5سالوں میں وزیر آعظیم نریند مودی جی نے کر دیکھایا،تا ناشاہی سے کانگریس نے ملک میں پھوٹ ڈالواورحکو مت کرو کی پالیسی اختیار کی تھی۔
ہمارے وزیر آعظم نر یند مودی نے تین طلا ق کے قا نوں جو مسلمانوں میں آج تک چلتا آرہا تھا اور اس بنا پر چار بچوں کے بعدبھی طلاق دے دیا جاتا تھا۔وزیر آعظم نے اسے روک کر نیا قانون بنایا۔یہ طا قت ہوتی ہے پرجہ پتی حکومت کی اور یہ عوام کی طا قت اور تعاون کے ذریعہ ممکن ہو سکتا ہے۔مہا منڈلیشور سادھوی نیرنجن جوتی جی نے ہیلمیٹ کی تقسیم کرتے ہو ئے کہا کہ ہیلمیٹ عوام کے لئے محفوظ سہارا بتایا،اور اس کے ذریعہ گاڑی چا لاک کو امکانی حادثات سے بچا یا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر اوم پرکاش جادھونے مرہٹا سماج کیلئے مہارشٹرا میں ریزورویشن کو حا صل کر نے کے لئے اپنی گراں قدرخدمات پیش کرتے ہوئے مہاشٹرا میں مرہٹا سماج کوریزورویشن دلایا۔ان کا تعلق بسواکلیان کے موضع کوہ نور سے ہے اور ایک عرصے سے ممبئی میں قیام پذیر ہیں۔ ان کی قد مات کو دیکھتے ہو ئے شرمتی شالینی سنجیوکمار واڑیکر نے ان کو تہنیت پیش کی۔
یو راج چھتراپتی سمبھاجی راج نے بتایا کہ شیواجی مہاراج میرے پر دادا نے جو حکو مت کی ہے وہ کسی طبقے کے خلاف نہیں تھی بلکہ ملک کے استحکام اور ملک میں امن و شا نتی کو بر قرار رکھتے ہو ئے بلامذہب راج پاٹ سنبھالا تھا۔ شیواجی مہاراج نے بلا مذ ہب و ملت حکو مت کی غریبوں اور امیروں میں کوئی فرق نہیں رکھا۔ عوام کو ایک اچھی حکو مت دی تھی،آج ملک میں افرا تفر یح مذ ہبی تعا صب،معا شی کمزوری،اونچ نیچ،غر یبی امیری کے مسئلے سے دو چار ہے اس کے خاتمے کے لئے عوام اور اچھے لیڈروں کو آگے آکر شیوا جی مہا راج کے ویچا ر و اچا ر کو عمل میں لا کرملک میں بد امنی، بے اطمینانی اور فر قہ پر ستی سے بچایا جاسکتا ہے۔
اس مو قع پر ایم جی مو لے جناب،جناب شانتپا،کا شپپا بروہ یو راج چھتراپتی سمبھا جی راجے (شیواجی مہاراج کے11ویں نسل سے تعلق رکھنے والے پر پوتے)، شرمتی شالینی سنجیوکمار واڑیکر (President, Indian Ambience Vineyards pvt,Ltd)، وجئے منٹالے، رکن پارلیمنٹ بھگونت کھوبا، بابو راؤ چنچنسور، سوربھ دادا کھیڈکر، رمیش دادا پاٹل، این روی کمار، شری ٹی سریدھر کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔