سماجی کارکن اور شاعر جناب عظیم بادشاہ بھالکی کو صدمہ
بیدر: 11/ستمبر (وائی آر) ہندی شاعر،افسانہ نویس،سماج کارکن اور یاران ادب بیدر کے خازن جناب عظیم بادشاہ (بھالکی)کے بڑے بھائی جناب شیخ امیرالدین (56سالہ) کا آج طویل علالت کے بعد بعدنمازفجربھالکی میں ان کی رہائش گاہ پر انتقال پرملا ل ہوا۔
ان کی نماز جنازہ مسجد حسینی بھالکی میں پڑھائی گئی اور تدفین سرکاری اردو اسکول کے عقب میں واقع دائرہ قدیم میں ہوئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔ شیخ امیرالدین ستیہ نکیتن ہائرپرائمری اسکول میں مراٹھی کے ٹیچر تھے۔