کرناٹک اسٹیٹ اردوورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن (KSUWJF) کے 12ویں اجلاس کا انعقاد
بیدر: 11/ستمبر (وائی آر) 10/ستمبر بروزمنگل مسیح الدین احمد قریشیہ الماس میموریل ہال، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں کرناٹک اسٹیٹ اردوورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن بیدر کا 12واں اجلاس زیر صدارت سید یداللہ حسینی صدر KSUWJFمنعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز نوجوان صحافی محمدسلمان کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعدازاں ایجنڈا کے مطابق مختلف فیصلے کئے گئے۔
جس میں قابل ذکر یہ بات تھی کہ فوری طورپرعلاقائی سطح کا مشاورتی اجلاس طلب کیاجائے گا تاکہ تمام کی مشاورت سے ذمہ داران اورمالیاتی کمیٹی تشکیل دی جاسکے۔ اجلاس کا احساس رہاکہ صحافت کی اہمیت کو سمجھنے کے لئے عوام میں بیداری پیداکرنے کی ضرورت ہے، اسی طرح نوجوان صحافیوں کی تربیت بھی لازمی ہے۔
سید یداللہ حسینی صدر کے علاوہ محمدیوسف رحیم بیدری سکریڑی، محمد عبدالصمد منجووالاخازن، افسرعلی نعیمی ندوی، اورمحمدسلمان نے اجلاس میں شرکت کی۔ مفتی افسرعلی ندوی کی دعا پر اجلاس اختتام کو پہنچا۔