میراروڈ میں 12ستمبرکوہوگا، سنجے گاندھی نرادھار یوجنا بیداری کیمپ
ممبئی: جماعت اسلامی میراروڈ کی طرف سے میراروڈ میں بیواٶں ، مطلقہ ، معذور اور بے سہارا خواتین کے لیے ماہانہ وظائف کی حکومتی اسکیم سنجے گاندھی نرادھار یوجنا کی تفصیلات سے واقفیت کروانے اور اس اسکیم کے لیے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک ورکشاپ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق بروز جمعرات مورخہ 12ستمبر 2019 کو جماعت کے دفتر اسلامک سینٹر ، شیٹل ٹاور ، نزديک انجمن اسکول ، نیا نگر ، میراروڈ میں دوپہر3 بجےیہ کیمپ رکھا گیا ہے۔
اس کیمپ میں اسکیم کی مکمل معلومات فراہم کی جاۓگی اور اس سلسلے میں درکار دستاویزات کی تفصیلات بھی مہیا کی جاۓگی ۔ضرورت مند افراد سے درخواست ہیکہ ورکشاپ میں شریک ہو کر فاٸدہ اٹھاٸیں ۔
مزید تفصیلات کے لیے ساجد محمود شیخ سے 9757364964 پر ربط پیدا کریں۔