جشن یوم اساتذہ: ابو عاصم اعظمی نےکیا اساتذہ سے خطاب
گوونڈی: 7/ستمبر کو شیخ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شیواجی نگر میونسپل اسکول کیمپس نمبر 3 گوونڈی میں یوم اساتذہ کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا.اس تقریب میں گوونڈی کے بہترین کارکردگی انجام دینے والے قابل اساتذہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پرجناب عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری کو بیسٹ صدر مدرسہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
پروگرام میں شہر کی معروف شخصیات نے شرکت کی. اساتذہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے میونسپل کارپوریٹر شاعرہ خان صاحبہ نے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور یقین دلایا کہ وہ اساتذہ کی فلاح کے لیے ہمیشہ سرگرم رہیں گی.
پروگرام کے صدارتی خطبے میں سماج وادی پارٹی مہاراشٹر کے صدر اور ایم ایل اےجناب ابو عاصم اعظمی صاحب نے اساتذہ سے خطاب کیا. انھوں نے اساتذہ کو قوم کا معمار بتاتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اساتذہ نے مردہ قوموں کو پھر سے زندہ کیا ہے. اگر اساتذہ اسی طرح محنت اور لگن سے تدریسی کام انجام دیں تو باطل کے لیے ہماری قوم کی ترقی کو روک پاناممکن نہیں ہو سکتا…
ہر دلعزیز بیٹ آفیسر اور اس پروگرام کی سرپرست محترمہ عارفہ سلیم شیخ صاحبہ نے پروگرام کے اختتام میں تمام مہمانان اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور اس پروگرام میں ایوارڈ یافتہ اساتذہ کے لیے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا. پروگرام کی نظامت محمد ذیشان صاحب نے بہ حسن و خوبی انجام دی.