علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

بسواکلیان میں حضرت شاہ حُسین وحضرت شانورؒ کا349واں عرس شریف

بسواکلیان: 7/ستمبر (کے ایس) حضرت شاہ حُسین وحضرت شانورؒ کا349واں عرس بمقام محلہ شاہ حُسین میں 7ستمبر ۷محرم الحرام ۱۴۴۱ھ بروز ہفتہ بعد نماز عصر خلافت منعقد ہوا اوربعد مغرب صندل مبارک۔8ستمبر ۸محرم الحرام بعد مغرب چرا غاں ہونگے۔اور 9ستمبر بروز پیر بعد نماز مغرب زیارت ہوگی۔

عرس کی نگرانی حضرت شیخ مہتاب علی مستان قادری چشتی نظامی بندہ نوازی متولی درگاہ حضرت ممدوح ؒ،اور ڈا کٹر محمد قدیر شاہ قا دری چشتی نظامی بندہ نوازی جا نشین سجاد ہ نشین و متولی کی صدارت اورتقدس مآب الحاج ڈاکٹرحضرت سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی محمد اکبر محمد الحسینی صا حب قبلہ سجاد نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گلبر گہ شر یف کی زیر سرپر ستی میں ہوگا۔

جبکہ اہتمام میں سید نور علی شاہ،سید سیف علی شاہ،سمیر علی،غوث علی،اسلم وعقیدہ ت مند حضرات شاہ حسین ؒ و سید شاہ نور بسواکلیان رہینگے۔ عرس کے مہمانان خصوصی میں پیر طریقت رہبر شر یعت مولاناحضرت خواجہ ضیاء الحسن جا گیردار شاہ منور چشتی نظامی شیر سواری سجاد ہ نشین و متو لی حضرت شیر سوار ؒبسواکلیان،حضرت الحاج سید شاہ ابو صا لح پیر پا شاہ قادری صاحب سر بقا سجاد ہ نشین درگاہ حضرت امیر الدین شاہ قادری ؒ،عالیجناب بی نارائین راؤ ایم ایل اے بسواکلیان،حضرت خور شید علی شاہ مرزا ئی،حضرت سلطان علی شاہ مرزائی ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!