ریاستوں سےمہاراشٹرا

میراروڈ میں 6/سال سےہرماہ بیواٶں میں ماہانہ راشن کٹ کی تقسیم، خدمت خلق کی عمدہ مثال

ممبئی: 7/ستمبر- ساجد محمود شیخ میراروڈ کی اطلاع کے مطابق 7/ستمبر کو ممبٸی سے جڑے مضافاتی علاقہ میراروڈ میں ہر ماہ کی طرح  بیواٶں میں ماہانہ راشن کٹ تقسیم کی گٸی۔ جس میں مہینے بھر کے لۓ چاول ، گیہوں کا آٹا ، دو قسم کی دالیں، کوکنگ آٸل ، شکر، چاۓ کی پتی، چھ قسم کے مصالحے،  صابن، نمک ، اور دیگر اشیاء شامل رہتی ہیں ۔

الحَمْد للهْ یہ پروگرام گذشتہ چھ سالوں سے تسلسل اور کامیابی سے جاری ہے۔ ان بیواٶں کا گھر پر جاکر تفصیلی سروے کیا جاتا ہے ۔لاٸٹ بل، بینک پاس بک چیک کرنے کے ساتھ ساتھ معیارے زندگی کا بھی مشاہدہ کیا جاتا ہے ۔ اطمينان ہونے کے بعد ہی ضرورت مند اور انتہائی پسماندہ بیواٶں کو ماہانہ راشن تقسیم کیا جاتا ہے ۔

اس کے لیے جماعت کے عمومی فنڈ کے ساتھ ساتھ اہل خیر حضرات کا خصوصی تعاون بھی حاصل کیا جاتا ہے۔ ماہانہ راشن کے علاوہ ان خواتین کی سال بھر مختلف مدوں میں مالی امداد بھی کی جاتی ہے۔ مثلاً ان کے بچوں کی سال بھر کی اسکول فیس کا بھی انتظام  کیا جاتا ہے۔ اور حسب ضرورت طبی امداد بھی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!