پرینکا گاندھی نےبی جے پی کو بنایا تنقید کا نشانہ: ’یہ وقت جشن منانے کا نہیں‘ معیشت میں بھروسہ بنانے کا ہے۔
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے معیشت کے ایشو پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’بی جے پی حکومت 100 دن کا جشن منانے جا رہی ہے۔ لیکن آٹو سیکٹر، ٹرانسپورٹ سیکٹر، مائننگ سیکٹر کو تو یہ جشن بربادی کے جشن جیسا لگے گا۔
ہر سیکٹر سے ایک کے بعد ایک پلانٹ بند ہونے اور ملازمتیں جانے کی خبریں آ رہی ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ یہ وقت جشن منانے کا نہیں بلکہ معیشت میں بھروسہ بنانے کا ہے۔ پرینکا نے پوچھا کہ ’’کیا حکومت کے پاس اس سچ کے اعتراف کی ہمت ہے؟‘‘