ادارہٴ ادبِ اسلامی ہند کی جنوبی ہند کانفرنس 28اور29/ستمبر کو حیدرآباد میں ہوگی
بیدر: 6/ستمبر (وائی آر) ادارہٴ ادبِ اسلامی ہند ایک معروف ادبی ادارہ ہے۔ جو 1956سے ملک گیر سطح پر تعمیری اور فلاحی ادب کے لئے کام کررہاہے۔ اسی ادارہ کی جنوبی ہند کانفرنس 28اور29/ستمبر کو حیدرآباد میں ہوگی۔ جناب عبدالقدیر سکریڑی ادارہ ئ ادب اسلامی کرناٹک نے بتایاکہ اس کانفرنس میں کرناٹک سے بڑی تعداد میں ادباء،شعرااور ناقدین و حامیانِ ادب شریک رہیں گے۔
ادارہ کی جن مقامات پر شاخیں ہیں ان سے رابطہ کرکے ایک نظم کیساتھ اس کانفرنس میں شریک ہوکراس کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ ادب سے وابستہ اورادبی ذوق رکھنے والی خواتین بھی اس کانفرنس میں شریک ہوسکتی ہیں۔
زائد تفصیلات کے لئے 05797 86188 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔