ریاستوں سےمہاراشٹرا

ناگپور: ایم ایس ایس نے سیلاب متاثرین کیلئے 40ہزار سے زائد کی دوائیں فراہم کی

ناگپور: 6/ستمبر(پریس ریلیز) ڈاکٹر محمد عبدالرشید میڈیا سیکرٹری، میڈیکل سروس سوسائٹی آف انڈیا’ ناگپور کی اطلاع کے مطابق گزشتہ دنوں مہاراشٹر کے کولہاپور اور سانگلی اضلاع میں آۓ زبردست سیلاب سے متاثرہ افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ان متاثرین کی فوری طور پر خدمت کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

میڈیکل سروس سوسائٹی آف انڈیا ناگپور کے تحت سیلاب زدہ علاقوں میں دوائیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔شہر کے مختلف علاقوں سے ملے امدادی فنڈ سے ہم نے 40000 روپںٔے سے زائد کی دوائیں متاثرہ علاقوں میں پہنچا دی ہیں۔ان ادویات میں اینٹی بائیوٹک،اینٹی فنگل، اور بچوں کی موسمی بخار کی دواںٔیاں شامل ہیں۔

میڈیکل سروس سوسائٹی آف انڈیا ناگپور کے صدر ڈاکٹر نعیم نیازی نے کہا کہ اسلام نے مصیبت زدہ کی امداد اور مریضوں کی خدمات کو بہت نیک کام بتایا ہے اور اسےحقوق العباد میں شمار کیا ہے۔ان حقوق میں راحت رسانی، تیمارداری، عیادت اور ان کی شفا یابی وغیرہ کی دعا شامل ہیں۔

محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کہ مصیبت زدہ اور مریض کی دعاء فرشتوں کی دعاء کے مانند ہوتی ہے۔ ( ابن ماجہ) لہذا ہمیں چاہئے کہ متاثرہ افراد کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرکے ان کا حق ادا کریں۔
ڈاکٹر نیازی نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر اور آںٔیڈیںٔل ریلیف ونگ ( آںٔی آر ڈبلیو) کی ٹیم متاثرہ علاقوں میں راحت کاری میں مصروف ہیں۔ان کے ساتھ ایم ایس ایس کے ڈاکٹروں کی ٹیم بھی مریضوں کی خدمات کو پوری تندہی کے ساتھ انجام دے رہی ہے۔

انہوں نے اس کار خیر میں تعاون کے لئے ڈاکٹر عزیز خان، ڈاکٹر شاہین شیخ، کے، آر، سرجیکل، ایم آر محسن خان اور فلاح میڈیکل اسٹور کے طاہرالزماں خان کے ساتھ دیگر افراد کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!