ڈپٹی کمشنربیدرنے رائے دہندگان کی فہرست 2020 میں اپنے ناموں کےاندراج کیلئے نوجوانوں سےکی اپیل
بیدر: 3/ستمبر (وائی آر) عمومی فہرست رائے دہندگان (ووٹرلسٹ) کا خصوصی 2020پروگرام کا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایچ آرمہادیو نے یکم ستمبر کو شہر کے رنگ مندر میں افتتاح کیا۔ اور اپنے خطاب میں بتایاکہ صاف وشفاف فہرست رائے دہندگان بنانا،اور صدفیصد رائے دہندگان کو اس فہرست میں شامل کرنا کے مقصد سے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے فہرست رائے دہندگان سے متعلق خصوصی پروگرام شروع کیاہے۔ ایک ماہ تک یہ پروگرام چلے گا۔ یکم جنوری 2018کو جن کی عمریں 18سال کی ہوگئی ہیں ان نوجوانوں سے گذارش ہے کہ وہ اس فہرست میں اپنانام شامل کریں۔
فہرست رائے دہندگان میں نام، پتہ، یاکوئی اور تبدیلی، کچھ غلطیاں وغیرہ ہوں تو بھی اس کودرست کیاجاسکتاہے۔ فوت شدہ رائے دہندگان کے نام فہرست سے نکلانے کا بھی موقع رہے گا۔ بی ایل او گھر گھر کو پہنچ کر ووٹرلسٹ میں کچھ غلطی ہوتو مشورہ دینے کے ساتھ ساتھ اس کی درستگی میں مدد کریں گے۔ یہ عوامی پروگرام ہے۔ اس لئے عوام بی ایل او کاانتظار نہ کرتے ہوئے خود فہرست رائے دہندگان میں درستگی کے لئے آگے آنے کی صلاح ڈپٹی کمشنر نے دی ہے۔
عوام کوآسانی ہو اس کے لئے پورٹل شروع کیاگیاہے۔ ویب سائٹ www.nvsp.inیا ووٹر ہیلپ لائن نمبر 1950پر فون کرکے جانچ کی جاسکتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ فہرست رائے دہندگان میں نام شامل کرنے کے لئے درخواست کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس، آدھار کارڈ، راشن کارڈ، سرکاری یاغیر سرکاری ملازم ہونے کاکوئی ایک دستاویز، بینک کاپاس بک، کسان پہچان پتر اس طرح کے الیکشن کمیشن کے ذریعہ پہچان کئے گئے دستاویز میں سے کوئی ایک داخل کرسکتے ہیں۔
ووٹ ڈالتے وقت فہرست میں غلطی کے سبب کئی ووٹرس ووٹ نہیں ڈال پارہے ہیں اسلئے ایسے واقعات کو روکنے کے لئے قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ عوام سے اپیل کی کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ ضلع انتخابی افسر ڈاکٹر گوتم ارلی نے بتایاکہ آنے والے انتخابات کیلئے فہرست میں سدھار لانے کے لئے الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق فہرست میں نام شامل کئے جارہے ہیں۔فہرست رائے دہندگان میں شامل نام میں کسی قسم کی غلطی ہوتو اس کو ٹھیک کرنے کاموقع دیاگیاہے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رُدریش گاڑی، ضلع پنچایت اسسٹنٹ سکریٹری سوریہ کانت، تحصیلدار کیرتی چالک، انتخابی افسر رمیش کمار مٹھ پتی اور دیگر موجودتھے۔