جناب انصاربیگ کرناٹک راجیہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن (کروٹا) کے ضلعی صدرمنتخب
بیدر: 2/ستمبر (وائی ار)جناب اختراحمد خان سابق ضلعی صدرکرناٹک راجیہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن(کروٹا) بیدر کی اطلاع کے بموجب جناب انصار بیگ مدرس کو کرناٹک راجیہ اردو ٹیچر س اسوسی ایشن کا ضلعی صدر تمام اراکین کی متفقہ آراء سے منتخب کیاگیاہے۔
سابق ضلعی صدر نے اس موقعہ پرکہاکہ میں اپنے پیشہ تدریس سے سبکدوش ہوچکاہوں، اسلئے جناب انصاربیگ کو ضلعی صدر بنایاگیاہے۔ میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔