ہمناآباد میں بھارت گیس کی قلت سےعوام کو شدید پریشانیوں کا سامنا
ہمناآباد: ہمناآباد میں بھارت گیس کی قلت سےعوام کو شدید مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے بموجب ہمناآباد میں پچھلے کئی دنوں سے گیس کی قلت چل رہی ہے گیس سیلنڈر بُک کرنے کے باوجود صارفین کوکئی دنوں سے تک گیس سیلنڈر نہیں مل رہا ہے۔
گیس سربراہی کی دوکان پر صبح آٹھ بجئے سے لمبی قطار لگ رہی ہے عوام اپنے دیگر مصروفیات کو ترک کرتے ہوئے گیس کی خریدی کو ترجیح دینے پر مجبور ہوگئی ہے کیو نکہ موجودہ وقت میں عوام کے پاس گیاس سلینڈر کا کوئی متبادل موجود ہی نہیں ہے پہلے راشن کی دوکانوں پر مٹی کا تیل سربراہ کیا جاتا تھا جو کے گیس کی متبادل شکل میں عوام کے پاس دستیاب ہوتا تھا مگر اسکی سبراہی بند کی جا چکی ہے عوام کے پاس صرف گیاس ہی ایک واحد ذریعہ ہے جسکو وہ روز مرہ کی زندگی میں پکوان بنانے کے لئیے استعمال میں لاتے ہیں۔
اس ضمن میں جب گیس ڈیلر سے بات کی گئی تو انکا یہ کہنا ہیکہ کرناٹک میں پچھلے دنوں طوفان آیا ہوا تھا جسکی وجہہ سے کئی سڑکیں اور پُل تباہ ہوچکے ہیں جسکی وجہہ سے گیس کی سربراہی متاثر ہو رہی ہے مزید کچھ دنوں تک یہ قلت رہنے کی بات کہی گیس ڈیلر نے۔
ہمناآباد کی عوام کو اتنی مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے اور محکمۂ فوڈ کے عہدیداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ہے انکی بے حسی کو دیکھ کر یوں احساس ہوتا ہیکہ انکو ہمناآباد کی عوام کے مسائل سے کچھ بھی لینا دینا نہیں ہے۔
اس ضمن میں ہمناآباد انتظامیہ کو چاہئیے کے گیس کی قلت کیا سچ میں ہے یا مصنوعی گیس کی قلت بنائی گئی ہے اس مسلۂ کا جائزہ لے اور ہمناآباد کی عوام کو راحت پہچانے کے اقدامات کریں۔