صدر رام ناتھ كووند نے 4 نئے گورنر مقرر کئے
نئی دہلی: یکم ستمبر- صدر رام ناتھ كووند نے چار نئے گورنر مقرر کئے ہیں جبکہ ہماچل پردیش کے گورنر کلراج مشرا کا تبادلہ کرکے انہیں راجستھان کا نیا گورنر مقرر کیا ہے۔راشٹر پتی بھون کی جانب سے اتوار کو جاری ریلیز کے مطابق ڈاکٹر ٹی سندرراجن کو تلنگانہ کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
مسٹر كووند نے بنڈارو دتاتریہ کو ہماچل پردیش کا نیا گورنر مقرر کیا ہے،جبکہ مسٹر عارف محمد خان کیرالہ کے اور بھگت سنگھ كوشياري مہاراشٹر کے گورنر مقرر کئے گئے ہیں۔ان کی تقرری عہدہ قبول کرنے پر لاگو ہوگی۔