تازہ خبریں

مودی حکومت کو زبردست جھٹکا، مرکزی کابینہ میں نمائندگی کرنے والی وزیر نے دیا استعفیٰ

نئی دہلی: 17/ستمبر. بی جے پی کی اتحادی جماعت شورومنی اکالی دل نے نریندر مودی حکومت کو زبردست جھٹکا دیا ہے اس پارٹی سے مرکزی کابینہ میں نمائندگی کرنے والی وزیر ہرسمرت کور نے مرکزی حکومت کی نئی زرعی بل کے خلاف بطور احتجاج استعفیٰ دے دیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر پہنچ کر، ہر سمرت نے اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

اکالی دل پہلے ہی زرعی بل پر این ڈی اے کو اپنا مؤقف واضح کر چکی ہے۔اکالی دل کسانوں اور زراعت سے متعلق بلوں سے متعلق حکومت کے فیصلے سے متفق نہیں تھی۔ پارٹی لیڈر سکھبیر بادل نے بھی لوک سبھا میں جاری بحث کے دوران اپنے احتجاج کا اظہار کیا۔ اکالی دل نے دو زرعی بلوں کے خلاف ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا۔

ہرسمرت کور سوکھ بیر سنگھ بادل کی اہلیہ ہیں ، جو اکالی دل کے سابق صدر اور پنجاب کے  نائب وزیر اعلی ہیں۔ ہرسمت کور نے 2009 میں سیاست میں قدم رکھا تھا اور اس کے بعد سے 3 بار وہ بٹھنڈہ لوک سبھا سیٹ جیت چکی ہیں۔ مودی حکومت میں وہ فوڈ پروسیسنگ کی وزیر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!