افغانستان میں سلامتی فورسوں اور طالبان کے درمیان تصادم میں 40 ہلاک
افغانستان کے قندوز صوبہ میں سنیچر کو سلامتی فورسوں اور طالبان کے درمیان تصادم میں 38 طالبان اور تین فوجی ہلاک ہوگئے۔افسران نے بتایا کہ سلامتی فورسوں اور طالبان کے درمیان مقامی وقت کے مطابق تقریبا ایک بجے مڈبھیڑاس وقت شروع ہوگئی جب طالبان نے رائفلوں، مشین گن اور راکٹ لانچر سے قندوز شہر میں تین مختلف جگہوں پر حملہ کردیا۔ سلامتی فورسوں نے طالبان کو سخت جواب دیتے ہوئے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔
وزارت دفاع کے بیان کے مطابق ’’قندوز شہر اور ارد گرد کے علاقوں میں دہشت گردوں پر کئے گئے ہوائی حملوں میں 38 طالبان ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے اور 32 طالبان نے سلامتی فورس کے سامنے خود کو حکام کے حوالے کردیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ’’دہشت گردوں کے خلاف جوابی حملہ کیا جارہا ہے اور سلامتی فورس اس بات کا دھیان رکھ رہے ہیں کہ حملے میں شہریوں کو کسی طرح کا کوئی جانی نقصان نہ پہنچے۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد مقامی لوگوں کے مکانوں، اسپتالوں اور صحت مراکز اور شہریوں کو ڈھال بنا کر حملہ کررہے ہیں۔