تازہ خبریںخبریںعالمی

ایران اپنا وعدہ توڑنے والوں (امریکہ)کے ساتھ بات چیت کے لیے ’پاگل‘ نہیں ہے: ایرانی مذہبی رہنما آیت اللہ احمد خاتمی

تہران: 31 اگست- ایران کے سینئر مذہبی رہنما آیت اللہ احمد خاتمی نے جمعہ کو کہا کہ اپنا وعدہ توڑنے والوں کے ساتھ ایران بات چیت نہیں کرے گا۔مسٹر خاتمی نے گزشتہ سال امریکہ کے 2015 جوہری معاہدہ سے باہر نکلنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنا وعدہ توڑنے والوں کے ساتھ بات چیت کے لیے ’پاگل‘ نہیں ہے۔
’تہران ٹائمز‘ کے حوالہ سے مسٹر خاتمی نے کہا’’امریکہ کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی اور دونوں طرف کے افسران اور لوگ کااس پر اتفاق ہے‘‘۔

انہوں نے کہا’’دباؤ میں بات چیت نہیں ہوگی اور ایران اسے کبھی بھی برداشت نہیں کرے گا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے لئے ایران کو بات چیت کے لئے تیار کرنے کی ضرورت ہے لیکن ان کے نقطہ نظر کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے گزشتہ سال مئی میں جوہری معاہدے سے ہٹنے کے بعد ایران پر کئی طرح کی پابندی لگائے ہوئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!