علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

چٹگوپہ میں تیزاب- جرائم اور تدارک قانون شعور بیداری پروگرام کا انعقاد

چٹگوپہ: 30/اگست (اے این) تعلقہ کمیٹی برائے قانونی خدمات ہمناآباد وشاہین پی یو کالج چٹگوپہ اور دفتر بلدیہ چٹگوپہ کے اشتراک سے احاطہ دفتر بلدیہ چٹگوپہ میں تیزاب- جرائم اور تدارک قانونی شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ جناب الحاج ڈاکٹرعبدالقدیر صدر شاہین ادارہ جات بیدر کی زیر صدارت اس پروگرام کا افتتاح سرسوتی دیوی سینئرسول کورٹ، ہمناآباد کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

ڈاکٹرعبدالقدیر صدر جلسہ نے کہا کہ یہ پروگرام بہت اہم ترین موضوع پر رکھا گیا ہے اور یہ احساس بیدار کرنا مقصد ہے کہ اگر کسی سے غلطی سرزد ہوتی ہے تو اس سے دوسروں کی زندگیوں پر اس کے منفی اثرات پڑتے ہیں اور غلطیوں سے برائیوں سےبرائیاں بڑھتی ہیں انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں اسلامی نقطہ نظر سے اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں ایک انسان کا قتل کرنا یا تکلیف پہنچانا دراصل گویا ساری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔ انہوں نے بالخصوص طلباء سے کہا کہ ہماری غلطی سےانفرادی طور پر کسی کوتکلیف نہ پہنچے اس بات پرکوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

جج سرسوتی دیوی نے مذکورہ عنوان کے تحت تیزاب کا غلط استعمال کرنے والوں کے لیے جوقوانین اور جو سزائیں ہوسکتیں ہیں، اس پرتفصیلی روشنی ڈالی۔ دوران خطاب انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ جرم ناقابل معافی ہے۔ لہذا طلبہ و دیگر عوام کو اس سے دور رہنے کی انہوں نے تاکید کی۔

محمد اسماعیل احمد سینئر وکیل ہمناباد نے بحیثیت صحت ریسورس پرسن اس عنوان سے متعلق دستور کے مختلف دفعات کا حوالہ دیتے ہوئے تفصیلی روشنی ڈالی۔

اس پروگرام میں گگن ایم آر جج سول کورٹ ہمناآباد، بسوا لنگپا صدروکلا کمیٹی ہمناآباد، حسام الدین بابرچیف آفیسر مجلس بلدیہ چٹگوپہ، جے ایم پاٹل پولیس سب انسپکٹرچٹگوپہ، سی ایس چنپا سیکرٹری وکلاکمیٹی ہمناآباد ایم اےحکیم پرنسپل شاہین کالج چٹگوپہ نے مہمانان کی حیثیت سے اس پروگرام میں شریک رہے۔ شاہین پی یو کالج چٹگوپہ کی جانب سے مہمانوں کی شال وگل پوشی کی گئی۔ ایم اے حکیم پرنسپل شاہین پی یو کالج چٹگوپہ نے خیرمقدمی کلمات ادا کیے۔

محمد اظہرالدین لیکچرار شاہین پی یو کالج نے پروگرام کی نظامت کی۔ شرکاء میں دفتر بلدیہ کااسٹاف، شاہین کالج کے اساتذہ طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد اس میں شریک رہی، اشوک ملازم بلدیہ کے تشکری کلمات پر پروگرام اختتام کو پہنچا۔ پروگرام کےبعد تمام شرکاء کے لیے ظہرانے کا نظم کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!