محمد یوسف کنی معاون امیر حلقہ جماعتِ اسلامی ہند، کرناٹک کا پیغامِ عیدالاضحیٰ
عیدالاضحیٰ مبارک
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ!
عیدالاضحی کی مبارکبادی قبول فرمائیں، اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین۔
ایک طرف عالمی وباءبڑی تیزی کے ساتھ اپنے پیر پسارتے ہوئے تقریباً سبھی کواپنے چپیٹ میں لے رکھا ہے، تو دوسری طرف عالم اسلام بڑی آزمائش کے دور سے گزر رہاہے،ہندوستانی بھی بہت زیادہ متاثر چل رہے ہیں۔
ان حالات میں تبدیلی ہم ہی سے ممکن ہے۔
دنیا کا سب سے زیادہ پیارا ملک ہمارا اپنا ملک ہے۔،جس کے نشیب و فراز سے ہم واقف ہیں۔آدم علیہ السلام کی اولاد سے ہمیں محبت ہے۔ان کے مسائل کو حل کرنا اپنا فرض منصبی سمجھتے ہیں۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام،حضرت اسماعیل علیہ السلام اور حضرت اسحاق علیہ السلام کی تعلیمات ،ہند کے مسلمانوں کو آواز دے رہی ہیں کہ اس ملک کے عوام کے سر پر دست شفقت رکھو۔ تمہاری نماز ،قربانی جینا اور مرنا سب کچھ اللہ رب العزت کے لئے ہو۔
گھر والوں کو سلام اور عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ خاص کر بچوں کے لئے دعا ئیں۔
(محمد یوسف کنی معاون امیر حلقہ جماعتِ اسلامی ہند، کرناٹک١٠ ذالحج ١٤٤١ ھ یکم اگست 2020)