ڈپٹی کمشنر دفتر کو قدیم سرکاری دواخانہ بیدر منتقل نہ کیاجائے، مجلسی کارکنوں کی ڈپٹی کمشنر کو یادداشت
بیدر: 29/اگست (وائی آر)جناب صفی اللہ بیگ نے آج 29/اگست کو بتایاہے کہ کل ایک یادداشٹ ڈپٹی کمشنر بیدر کوپیش کرتے ہوئے مطالبہ کیاگیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر دفتر کو بیدر کے نوتعمیر شدہ لیکن آغا زسے محروم قدیم سرکاری دواخانہ میں شفٹ نہ کیاجائے۔ اور اس 100بستر کے دواخانے کو عوام کے لئے فوری طورپر کھول دیاجائے۔
تفصیلات کے بموجب کل ہند مجلس اتحاد المسلمین سے تعلق رکھنے والےعبدالعزیز منابھائی، مرزا صفی اللہ بیگ،محمد سمیر،وسیم اکرم، حفیظ قریشی، محمد خضر، راجو چوبارہ اور فرقان قادری کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر دفتر پہنچ کر ڈپٹی کمشنرڈاکٹر ایچ آرمہادیو کو ایک یادداشت پیش کی جس میں کہاگیاہے کہ آپ (ڈی سی)کے پریس نوٹ کے بموجب ڈپٹی کمشنر دفتر بیدر کو قدیم سرکاری دواخانہ شفٹ کیاجارہاہے۔
اس عمل سے 8-9گاؤں کے لئے مسئلہ پیدا ہوجائے گاکیونکہ گذشتہ 20سال سے یہی 8-9گاؤں کے لوگ اسی اسپتال سے اپنا علاج کروارہے ہیں۔ لہٰذا ہمار امطالبہ ہے کہ اس ڈپٹی کمشنر دفتر کو قدیم سرکاری دواخانہ منتقل کرنے کے پرپوزل کو ختم کردیاجائے۔
اسی طرح قدیم سرکاری دواخانہ میں آؤٹ پیشنٹ کو دیکھنے کی سرویس ابھی بھی جاری ہے۔جہاں حاملہ خواتین کاعلاج بھی کیاجاتاہے۔ لیکن اب ضرورت اس بات کی ہے کہ 100بستروں والے اس سرکاری
اسپتال کو فوری طورپرعوام کے استفادہ کے لئے کھول دیاجائے۔ یادداشت پر مختلف افراد کے دستخط موجودہیں۔