تعلیمی سال 20-2019 میں اسکالر شپ کی ارضیاں مطلوب
بسواکلیان : بلا ک ایجوکیشن افسر بسواکلیان نے صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلباء کو اطلاع دی ہے کہ محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کی جانب سے اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے مسلم،کرسچن،جین،بدھسٹ،سکھ اور پارسی طلباء جو کہ پہلی تا دسویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں کیلئے تعلیمی سال 2019-20 میں پری میٹرک اسکالرشپ کی ارضیاں NSP پورٹل کے ذریعہ مطلوب ہیں۔
اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلباء www.scholarships.gov.in ویب سائٹ کے ذریعہ آن لائن ارضی داخل کرسکتے ہیں۔ریاست کرناٹک کے طلباء کیلئے ضروری ہوگا کہ وہ NSPپر ارضی داخل کرنے کے بعد SSP پورٹل پر بھی ارضی داخل کریں۔
NSP پورٹل کے ضروری دستاویزات پچھلی جماعت کا مارکس کارڈ، طلباء کا آدھار کارڈ،بینک پاس بک،کاسٹ اور انکم سرٹیفکیٹ،فیس رسید اور ایک عدد پاسپورٹ سائز فوٹو جبکہ SSPپورٹل کیلئے NSP آن لائن کاپی،آدھار کارڈ،سرپرست /والدین کا آدھار کارڈ،کاسٹ اور انکم سرٹیفکیٹ اور آدھار کنسینٹ فارم ہیں۔
لہٰذا اہل طلباء سے گذارش کی جاتی ہیکہ اسکالر شپ کی ارضی داخل کرکے NSP اور SSP پورٹل کی آن لائن کاپی کے ساتھ ضروری دستاویزات اسکول میں جمع کروادیں۔ارضی داخل کرنے کی آخری تاریخ 15اکٹوبر مقرر ہے۔
محمد مستان CRPبسواکلیان نے طلباء سے اپیل کی ہے کہ اس موقع پر بھر پور فائدہ اُٹھائے اور جلد از جلد اسکالر شپ کیلئے ارضی داخل کریں۔