علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

سیلاب زدگان کے لئےبیدرکے وکلاء کی جانب سے 1.5لاکھ روپئےریلیف فنڈ کاعطیہ

بیدر: 22/اگست (وائی آر) ججس، ضلع وکیل سنگھ، بیدر اور ضلع عدالت کے اسٹاف کی جانب سے جمع شدہ 1.5لاکھ روپئے کی رقم ڈپٹی کمشنر کے توسط سے سیلاب زدگان کے لئے عطیہ کی گئی۔

ضلع وکیل سنگھ کے احاطہ میں 21/اگست کو ایک تقریب میں ضلع سیشن جج عزت مآب پریماوتی منگولی نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایچ آرمہادیو کو چیک عطا کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جج پریماوتی منگولی نے کہاکہ ججس، ضلع وکیل سنگھ، بیدر اور ضلع عدالت کے اسٹاف نے یہ رقم جمع کی ہے۔ تاکہ سیلاب زدگان تک ان کی یہ مالی مدد پہنچ سکے۔ یہ ایک انسانی کام ہے۔ اورانسانی جذبے کے ساتھ ہی جمع کی گئی ہے جس کے لئے تمام وکلا اور اسٹاف شکریہ کا مستحق ہے۔

ضلع وکیل سنگھ کے صدرجگدیش جگتاپ، سکریڑی دھنراج برادار، سینئر سیول جج سدرام ٹی پی اور سنگھ کے عہدیدار موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!