تازہ خبریںخبریںقومی

چدمبرم کی گرفتاری جمہوریت اور انصاف کا قتل ہے: کانگریس

نئی دہلی: بدھ کی دیر رات سابق وزیر مالیات پی چدمبرم کی گرفتاری سے کانگریس کافی ناراض ہے۔ آج صبح پریس کانفرنس کرتے ہوئے کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ حکومت نے اہم ایشوز سے دھیان بھٹکانے کے لیے پی چدمبرم کو گرفتار کیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’’گزشتہ دو دنوں میں ملک دن دہاڑے جمہوریت کے ساتھ انصاف کے قتل کا گواہ بنا ہے۔ اقتدار میں بیٹھے لوگوں کے ذریعہ سی بی آئی اور ای ڈی کا استعمال سیاسی رنجش نکالنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔‘‘

سرجے والا نے پی چدمبرم کی گرفتاری کو غلط ٹھہراتے ہوئے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’سابق وزیر داخلہ اور مالیات پی چدمبرم کے ساتھ غلط سلوک کیا جا رہا ہے اور منصوبہ بند طریقے سے مقدمہ چلایا جا رہا ہے، جو کہ مودی حکومت کے ذریعہ ذاتی اور سیاسی بدلہ سے کم نہیں ہے۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’’ملک کی معیشت مودی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو رہی ہے، بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے، روپے کی قیمت گھٹ رہی ہے اور سبھی سیکٹرس میں بحران کی حالت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ایسے ماحول میں اب ہم وہ چیزیں دیکھیں گے جو ایک مایوس مودی حکومت ملک کا دھیان ہٹانے کے لیے کرے گی۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!