خبریںقومی

سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم کی گرفتاری دراصل حکومت کے خلاف اٹھنے والی مضبوط آوازوں کا گلا گھوٹنے اور حزب مخالف کو کمزور کرنےکا عمل ہے: ویلفیئر پارٹی

نئی دہلی: ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے پی چدمبرم کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک سیاسی انتقام قرار دیا۔ اسی طرح این ڈی ٹی وی کے پروموٹر پرنائے رائے اور رادھیکاُرائے کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کو آزاد ،حقیقت پسندانہ اور جرات مند انہ صحافت کا گلا گھٹنے سے تعبیر کیا۔

پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سی بی آئی کے ذریعہ سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کے خلاف اٹھنے والی مضبوط آوازوں کا گلا گھوٹنے اور حزب مخالف کو کمزور کرنےسے تعبیر کیا ۔

ڈاکٹر الیاس نے یہ اندیشہ بھی ظاہر کیا کہ حزب مخالف کے دیگر لیڈروں کے ساتھ بھی اسی طرح کا معاملہ آئندہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر چدمبرم کے خلاف یہ کاروائی دراصل دفعہ ۳۷۰ پر پارلیمنٹ میں ان کے مضبوط موقف کی وجہ سے کی گئی ہے۔

ڈاکٹر الیاس نے کہا کہ قانوں کو بے لاگ اور غیر جانبدار ہونا چاہیے۔ برسر اقتدار پارٹی کے متعدد رہنماؤں بلکہ وزیروں کے خلاف سنگین الزامات کے تحت مقدمات قائم ہیں لیکن ان خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوتی۔ امتیاز اور تفریق کی یہ پالیسی انتہائی قابل مذمت ہے۔

ویلفیئر پارٹی کے قومی صدر نے این ڈی ٹی وی کے پروموٹر مسٹر پرنائے رائے اور ان اہلیہ مسز رادھیکا رائے کے خلاف ایف ڈی آئی کے قانوں کی مبینہ خلاف ورزی کی بنیاد پر کی جانے والی کاروائی کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اسے میڈیا کی مستند ، مضبوط ، جرات مندانہ اور قابل ستائش آوازوں کو دبانے کی مذموم سازش قرار دیا۔ انہوں نے اسے ملک میں جمہوریت کے مضبوط ستون میڈیا کو کمزور کرنے اور بہادر و نڈر صحافیوں کو کنارے لگانے کی ایک گھناؤنی کوشش سے تعبیر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!