تازہ خبریںخبریںقومی

سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم سی بی آئی حراست میں

نئی دہلی: 21اگست- سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم اور مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) کےدرمیان منگل سے جاری چھپا چھپی آج رات ختم ہوگئی ۔ سی بی آئی کی ٹیم نے تقریباً دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد انھیں حراست میں لے کر اپنے ساتھ ہیڈکوارٹر لے گئی۔ 

سی بی آئی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری سے منگل کے روز سے بچنے والے مسٹر چدمبرم آج رات اچانک کانگریس ہیڈکوارٹر پہنچے اور پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی این ایکس میڈیا کی سرمایہ کاری کے معاملے میں ان کے یا ان کے اہل خانہ کے کسی دیگر رکن کے خلاف کوئی فرد جرم دائر نہیں ہے۔ 

بعدازاں وہ سیدھا اپنے گھر گئے جس کے بعد سی بی آئی افسران کی ایک ٹیم وہاں پہنچ گئی۔ رہائش گاہ کا دروازہ بند ہونے کی وجہ سے سی بی آئی کے افسران دیوار کود کر اندر گئے۔ پولیس کی ایک ٹیم پچھلے دروازے سے گھر کے اندر گئی۔ بعد ازاں رہائش گا ہ کا دروازہ کھول دیا گیا۔

تقریباً دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد سی بی آئی کی ٹیم نے انھیں حراست میں لے لیا اوراپنے ساتھ سی بی آئی ہیڈکوارٹر لے گئی۔ اس دوران ان کی رہائش گاہ پر کانگریس کے رہنمااور سینیئر ایڈووکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!