تازہ خبریںخبریںقومی

میرے اورمیرےاہل خانہ کے کسی فرد کے خلاف کوئی الزام نہیں ہے: سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم

نئی دہلی: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری سے منگل کے دن سے بچنے والے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم آج اچانک کانگریس کے ہیڈکوارٹر پہنچے اور پریس کانفرنس میں کہا کہ آئی این ایکس میڈیا میں سرمایہ کاری کے معاملے میں ان کے یا ان کے اہل خانہ کے کسی فرد کے خلاف کوئی الزام نہیں ہے۔ 

مسٹر چدمبرم نے کانگریس کے کچھ اہم رہنماؤں اور وکلاء کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ قانون سے نہیں بھاگ رہے ہیں بلکہ قانون سے تحفظ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

دہلی ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعدسی بی آئی اور ای ڈی کی ٹیمیں یہاں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچی تھیں،لیکن وہ وہاں مل نہیں پائے تھے۔ بعد ازاں ای ڈی نے ان کے خلاف لک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا۔ گذشتہ روزسے ہی ان کا موبائل بھی بند بتا رہا تھا۔ بعدازاں آج وہ اچانک کانگریس کے ہیڈکوارٹر پہنچ کر پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ 

قبل ازیں ان کے وکلاء نے ہائی کورٹ میں آج معاملے کو خصوصی طور پر بیان کرنے کی کوشش کی لیکن انھیں ناکامی ہاتھ آئی تھی۔ اب ان کی عرضی پر جمعہ کو سماعت ہو سکتی ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!