بیلگام آرٹسٹوں نے فن پارے فروخت کرکے ساری رقم سیلاب زدگان کی مدد کے لئے دینےکاکیافیصلہ
بیدر: 20/اگست (وائی آر) سیلاب زدگان کی مدد کے لئے بیلگام کے ممتا ز فنکار گل مہر باغ کے اراکین اجتماعی طورپرشہر میں فن پاروں کی نمائش کافیصلہ کیاہے۔ اس نمائش میں فروخت ہونے والی پینٹنگ کی قیمت وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ اور سیوم سیوا سمستھان میں دی جائے گی۔
پہلی نمائش کرلوسکر راستے پر واگمیاچرچ منڈل میں اگست 20، 21اور22کوہوگی۔ اس نمائش میں ملکی اور بین الاقوامی سطح کے 30فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش ہوگی۔ ان فن پاروں کی فروخت سے جورقم ملے گی وہ صد فیصد رقم سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے وقف ہوگی۔
بیلگا م میں اتوار کوہوئے ایک اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیا۔ شہرکے فاونڈری کلسٹر، ہندواڑیا کرناٹک قانون سمیتی، IMERادارہ کے احاطہ، دوسرے ریلوے گیٹ کے پاس وریرکر ناٹیہ مندر، خانہ پور راستے کے سنتورینی کیفے وغیرہ کے آس پاس بھی نمائش کے انعقاد کافیصلہ کیاگیا۔ گروپ کے سکریڑی شریش دیشاپنڈے نے ایک پریس نوٹ میں بتائی ہے۔