گرام وکاس ٹرسٹ اندور کی جانب سے 5ہزار کی رقم چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں جمع
بیدر: 20/اگست (وائی آر) بیدر تعلقہ کے اندور دیہات کے سروگنیا پرائمری اور ہائی اسکول اور گرام وکاس ٹرسٹ کے تحت سیلاب زدگان کی مدد کے لئے ریلیف فنڈ جمع کیاگیا۔ گاؤں کے اہم راستوں اور محلوں، دوکانوں، ہوٹلوں اور عوام سے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے دہائی دی گئی۔
جس کی بدولت 5000(پانچ ہزار) کی رقم جمع ہوئی۔ جو وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں جمع کردی گئی۔ گرام وکاس ٹرسٹ کے صدر بسواراج باشٹی کی قیادت میں خاموشی کے ساتھ یہ رقم جمع کی گئی۔
اسکولی طلبہ کے علاوہ اسٹاف میں اشونی داس، رینوکا مٹھ پتی، دیپکا پنجرے، مینا، تریشلا، سویتا، پوجا، سنیتا، سنتوش اور دیگر نے حصہ لیا۔ اس بات کی اطلاع بسواراج باشٹی نے پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔