چندریان-2 کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار میں داخل
حیدرآباد: ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو) نے ایک اہم سنگ میل اس وقت طے کر لیا جب جب چندریان 2 خلائی گاڑی چاند کے مدار میں داخل ہوگیا۔ قابل ذکر ہے کہ 22 جولائی کو آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چھوڑی گئی یہ خلائی گاڑی 7 ستمبر کو چاند کے جنوبی قطب پر سافٹ لینڈنگ کرے گی۔
اسرو نے پہلے ہی کہا تھا کہ چاند پر ہندستان کا دوسرا مشن چندریان۔2 منگل کو چاند کی مدار میں پہنچ جائے گا۔ پہلے 22 دن زمین کے مدار میں چکر لگانے کے بعد چندریان 2 نے 14 جولائی کی صبح 2.21 بجے اس کا چھ دن کاچاند کا سفر شروع کیا تھا اوراب چندریان 2 منگل کو چاند کے مدار میں پہنچ گیا ہے۔
زمین سے چاند تک کے سفر کے سیدھے راستے سے چاند کے مدار میں قائم کرنے کا مشکل عمل صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے کے درمیان انجام دیا گیا۔ اس کے لئے چاند کے پاس پہنچنے پر چندریان کے لکوئڈ انجن کو چالو کرکے چندریان کی سمت بدلی گئی۔