سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی 75 ویں جینتی کے موقع پر کئی لیڈروں نے انہیں خراج عقیدت پیش کی
نئی دہلی: 20 اگست- کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، سابق صدر پرنب مکھرجی اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سمیت کئی لیڈروں نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 75 ویں جینتی کے موقع پر منگل کو انہیں خراج عقیدت پیش کی۔
مسز گاندھی، مسٹر مکھرجی اور ڈاکٹر سنگھ صبح میں مسٹر راجیو گاندھی کی سمادھی کے مقام ’ویر بھومی‘ گئے اور ان کی سمادھی پر پھول پیش کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
جناب راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے بھی اپنے والد راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کئے۔ سینئر کانگریس لیڈر غلام نوی آزاد، ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا اور مسٹر احمد پٹیل نے بھی راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کئے۔
اس موقع پر کانگریس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا’’ ہندوستان کی طاقت اتحاد اور تنوع میں مضمر ہے۔ جب ہم جناب راجیو گاندھی کو ان کی 75 جینتی کے موقع پر یاد کر رہے ہیں، تو ہمیں ضرور یاد رکھنا چاہئے کہ ان کے الفاظ آج بھی بہت زیادہ موزوں ہیں۔ ہمیں کبھی بھی فرقہ وارانہ محرک کو ہمارے اتحاد کے بندھن کو توڑنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے‘‘۔
یاد رہے راجیو گاندھی کی آج 75 ویں جینتی ہے۔ ان کی پیدائش 20 اگست 1942 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔