طلباء کاپڑھائی چھوڑ کرانٹرنیٹ کی دنیا میں دلچسپی کا بڑھتا رحجان تشویشناک: بی نا رائین راؤ رکن اسمبلی بسواکلیان
بسواکلیان:19اگست نوجوان نسل کو موجو دہ دور کی لعنت شوشیل میڈیا انٹر نیٹ اوردیگر سے دور رکھنا ہو گا کیو نکہ طلبا و طلبات پڑھائی چھوڑ کر انٹر نیٹ کی دنیا میں دلچسپی لے رہے ہیں۔اسلئے ایک کو شش کے طور پر اسپوڑٹس پر وگرام کے تحت ان کو ذہنی طور پر تیار کرنے،انکی صلاحیتوں کو ابھا رنے اور اسکے ذریعہ انکی تعلیمی دلچسپی کو بڑھاوا دینے کے لئے تعلقہ سطح پرپرا ئمیری و ہا ئی اسکول کے طلبا و طلبات کیلئے کھیلوں کا پروگرام رکھا گیا ہے۔ تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کے ساتھ ایک اچھے معا شرے کو تشکیل دینے میں مدد کر سکے۔
اگرطلبا و طلبا ت پڑھنے لکھنے کی عمر میں اپنا وقت اسمارٹ دنیا میں ضا ئع نہ کریں تو وہ کل ملک کے ذمہدار شہری بن سکتے ہیں۔ یہ بات رکن اسمبلی بسواکلیان بی نا رائین راؤ نے آج 19اگسٹ گو رنمنٹ ہا ئی اسکول بسواکلیان میں منعقدہ دیہی کھیلوں کے تہوار کے ایک افتتاحی پروگرام میں طلبا و طلبات سے مخاطب کرتے ہو ئے بتایا۔
موصوف نے مزید کہا کے ہر طلبا علم کو کھیل کے اس مقا بلوں میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لینا چا ہئے،اور کھیل کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم میں بھی تو جہ دیں اور محنت و مشقت اور دلچسپی سے تعلیم حا صل کریں،اگر آپکو تعلیم حا صل کر نے میں کو ئی تکلیف محسوس ہو رہی ہے اور آپکو کو ئی سہولت درکار ہے تو آپکو میں سہلو لت فراہم کرونگا بشرط یہ کے آپ تعلیم میں دلچسپی لیں۔
انہوں نے مرحوم سا بقہ صدر ہندراے پی جے عبدالکلام کا حوالہ دیتے ہو ئے بتایا کہ سا بقہ صدر ہند اپنی زند گی کے ابتدائی دور میں نیوز پیپر فروخت کر کے اپنی تعلیمی سفر کا آغاز کیا اور کئی تکالیف کا سا منہ کر رتے ہو ئے وہ ملک کے صدر بن گئے۔
انہوں نے بتا یا کہ میں بھی آپکے سامنے ایک زندہ مثال ہوں میں اس غریب زند گی سے یہاں آیا ہو ں کہ میٹراک میں آنے کے بعدہی میرے پیر میں چپل نصیب ہو ئی،اور اس وقت گھروں میں روشنی کی سہو لت نہیں تھی میں با ہر روڈ کی روشنی میں پڑھتا تھا، اب تو آپکو کوئی پر یشا نی نہیں روشنی سے لے کر اسکول کے کتا بوں،اسکالرشپ ہر چیز کی سہو لت فر ہم ہے۔ مسٹر بی نا رائین راؤ رکن اسمبلی بسواکلیان کے ہا تھوں سے اس پروگرام کا افتتا ح کیا گیا۔
شری رمیش بجگم گورنمنٹ پی یو کالج نے صدارت کی،اور مہمان خصوصی کے طور پر مسٹر چننا بسپااور مسٹر بابو راؤ اونٹے انچا رچ،شری شیو کمار جیڈگے،صدرفر یکل ٹیچر ایسوسییشن،دیگر شعبہ کے ذمہدارن اور تعلقہ کے تمام دیہی اسکولوں اور مقامی اسکول کے اساتذہ اورطلبا وطلبات موجود تھے۔
رمیش بجگم نے کہا کہ مو جو دہ دور کے تعلیمی نظام میں بہت سہو لیات حکو مت کی جا نب سے دئے جا رہے ہیں اولیا طلبا کو اسکا صحیح فا ئدہ اٹھا نا چا ہئے اور اچھی تعلیم حا صل کر کے ملک کے اچھے شہری بننا ہے۔ مو جو دہ دورمیں تعلیم کا ہو نا بے حد ضروری ہے ورنہ انسان کی زندگی اجریاں بن جاتی ہے اور در در کے ٹھو کریں کھا نی پڑتی ہیں۔ پروگرام کا افتتاح 11بجے کیا گیاپروگرام کی کا روائی شری شیو کمار جیڈگے نے چلائی،جناب محسن کھا دی والے نے تمام مہما نوں کا شکر یہ ادا کیا