کوپل میں شارٹ سرکٹ سے ہوئی 5طلبا کی موت پرایس آئی اوکا اظہارِ رنج، خاطیوں پر سخت کارروائی کرنے کا کیامطالبہ
بنگلورو: اسٹیٹ میڈیا سکریٹری ایس آئی او کرناٹک کی اطلاع کے مطابق کوپل بنی کٹی کے قریب ہائی اسکول ہاسٹل میں حکام کی غفلت کے باعث پیش آنے والے شارٹ سرکٹ میں 5طلبا کی موت ہوگئی ہے۔
ہاسٹل وارڈن اور متعلقہ محکمہ کی لاپرواہی کو اس المناک حادثہ کی وجہ بتایا گیا، کیونکہ متعدد تنظیمیں اس سے قبل ہاسٹل کی گندگی کو دور کرنے سے نظرانداز کرتی رہی ہیں۔ ایس آئی او کرناٹک کا مطالبہ ہے کہ طلبا کی حفاظت کو نظر انداز کرتے ہوئے اس تباہی کے ذمہ دار تمام متعلقہ عہدیداروں کو برخاست کردیا جائے۔
یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت ریزیڈنشل تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی حفاظت کے بارے میں کس قدر فکر مند ہے۔ کیا حکومت ان معصوم بچوں کو کھونے والے والدین کےدرد کی تلافی کر سکتی ہے؟ اربوں ڈالرز سےبنانے والی یہ حکومتیں آخر کیوں طلبا کی حفاظت اور جانوں کو ضائع کررہی ہیں؟
ایس آئی او کرناٹک حکومت سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت فوری طور پر سخت کارروائی کرتے ہوئے ایسے اقدامات کریں جس سے آئندہ اس قسم کا اعادہ نہ ہوسکے۔ سرکاری ہاسٹلس میں مقیم طلبا کی حفاظت کو بھی یقینی بنائے۔