بسواکلیان آئیڈیل گلوبل اسکول میں جشنِ یوم آزادی کا شاندار انعقاد
بسواکلیان: ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم آزادی کا پروگرام بڑے شاندارپیمانے پر منایا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی جناب مخدوم صاحب قرشیی، مخدوم محی الدین صاحب صدربیت المال، الطاف امجدصاحب CRP اور دیگرمعززین شہرموجودرہے۔
اسکول کے طلباء وطالبات نے مختلف ثقافتی پروگرام بہترین انداز میں پیش کرتے ہوئے سامعین کو محظوظ کیا۔ الطاف امجد نے اپنے خصوصی خطاب میں کہاکہ ہندوستان امن وپیارکا گہوارہ ہے اور ہرمذہب کے قائدین کا اس میں بڑارول رہاہے۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت دنیا کے ہر شہری کی پسند ہے۔ لیکن آج ہم کچھ لوگوں کے غلام بنے ہوئے ہیں۔ جو نفرت پھیلارہے ہیں۔
آخر میں پرنسپال آئیڈیل گلوبل اسکول محترمہ بے نظیر قادری صاحبہ کا خطاب رہا۔ جناب تاج الدین سر نے تمام کا شکریہ اداکیا۔