راجستھان حکومت نے ایس آئی ٹی تشکیل دے کرالورمیں پہلو خان موب لنچنگ کیس جانچ کا دیاحکم
الور موب لنچنگ کیس میں راجستھان حکومت نے ایس آئی ٹی تشکیل دے کر جانچ کا حکم صادر کر دیا ہے۔ گہلوت حکومت کے اس قدم سے پہلو خان کے گھر والے پرامید نظر آ رہے ہیں۔ پہلو خان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس حکم کے بعد ہماری امیدیں پھر سے بندھ گئی ہیں۔ حکومت کا حکم ہمارے لیے انصاف کو یقینی بنائے گا، لیکن ہم اس سلسلے میں ہائی کورٹ بھی جائیں گے۔