علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

براڈ بینڈ انٹرنیٹ کنکشن(وائی فائی سہولت) بیدرمیں پوری طرح ناکام، عوام ہراساں

بیدر۔16/اگست (وائی آر) بیدر میں براڈبینڈ انٹرنیٹ کنکشن(وائی فائی سہولت)کا ایک جال پھیلا ہواہے۔ تین چار مقامی کمپنیاں بی ایس این ایل یاپھر ائرٹیل وغیرہ کے تعاون سے انٹرنیٹ سرویس بیدر کے رہائشی علاقوں اور تاجرین تک ماہانہ فیس کی بنیادپر پہنچاتی ہیں۔

جس وقت اسکرین ٹچ فون(اسمارٹ فون) سامنے آیا اورکمپنیوں نے ڈاٹا سستا کردیاتو بہت سارے انٹرنیٹ براڈ بینڈکنکشن (وائی فائی کنکشن) گھروں سے نکال دئے گئے جس کا اثر کاروبار پر پڑا۔ ہر موبائل میں ڈاٹا اور کنکشن موجودتھا۔اسلئے مزید براڈ بینڈ کنکشن کی ضرورت محسو س نہیں کی گئی تاہم کچھ ایسے لوگ اورتاجر بھی تھے جنہیں براڈبینڈ انٹرنیٹ سرویس لازماًچاہیے تھی۔ جس پر یہ مقامی کمپنیاں اپنے کھلے اور غیرمحفوظ وائر کے جال کے ذریعہ لوگوں تک اپنی سرویس پہنچاتے رہے۔

لیکن اب یہ مقامی کمپنیاں بوجوہ اپنے کاروبارپرتوجہ نہیں دے پارہی ہیں۔ کبھی ان کمپنیوں کوبارش سے سابقہ پڑتاہے۔ کبھی کوئی لاری کہیں پر کھلے وائر توڑ کر چل دیتی ہے۔ کہیں کچھ کہیں کچھ واقعات ہوتے رہتے ہیں۔کبھی کہاجاتاہے کہ اوپر ہی سے خرابی ہے۔کبھی ان کے پاس ٹیکنیشن نہیں ہوتا۔ اور جیسی اسپیڈ (رفتار) دیناکاوعدہ کمپنیاں اپنے پیکیج میں کرتی ہیں، اس وعدے پر وہ کبھی عامل نہیں ر ہیں۔ وائی فائی کی رفتار ہمیشہ ہی کم اور آہستگی سے رہنے کی شکایات عام ہیں۔

اسی درمیان میں مرکزی حکومت کی جانب سے ان مقامی کمپنیوں پر GSTاور دیگر قوانین کے ذریعہ ٹیکس عائد کرنے پربیدر کی مذکورہ مقامی کمپنیوں نے احتجاج بھی منظم کیاتھا۔ ڈپٹی کمشنر دفتر کے روبرو ہڑتال کی تھی۔جس کا نتیجہ کچھ نہیں نکلا۔

آج کی صورتحال یہ ہے کہ یہ مقامی کمپنیاں اپنے گاہکوں سے ویسے پیش نہیں آرہی ہیں جیسے پیش آنا چاہیے۔ پہلی بات یہ کہ وائی فائی کنکشن کی رفتار کم کردی جاتی ہے یاپھر ختم کردی جاتی ہے۔ دوسرے یہ کہشکایت کے پیش نظر فون کرنے پر جواب نہیں دیاجاتاہے۔ تیسرے یہ کہ ان کے دفتر پہنچنے پر بھی وہاں کوئی نہیں ہوتا۔ چوتھے یہ کہ اگر کسی ذمہ دارسے بات کی جاتی ہے تو وہ صاف کہہ دیتا ہے کہ آپ اپناکنکشن ختم کرلیں۔ سوال یہ ہے کہ کوئی کنکشن ختم کرنے کنکشن لیتاہے کیا؟

اس طرح کا مغرور رویہ سارے کاروبارہی کو ختم کرنے کاباعث بنے گا۔ گاہک کو سرویس چاہیے۔ کمپنی اگر بہانے بناکر خراب سرویس دے رہی ہے تو اس کاقصوروار گاہک نہیں ہوتا۔ بہرحال بیدر کا براڈ بینڈ کنکشن صارف پریشان ہے۔ ایسے میں دوسرا راستہ براڈ بینڈ صارفین کے لئے یہ رہ جاتا ہے کہ وہ ڈونگل استعمال کرتے ہوئے اپنے کاروبار، شوق یاضرورت کو پوراکریں۔

ایک ڈونگل 1500-1600روپئے کے درمیان مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ تین مہینے کی سرویس کے لئے 399روپئے دینے ہوں گے جس پر روزانہ 1.5جی بی ڈاٹامفت ملے گا۔ اور ایک راستہ یہ ہے کہ اسمارٹ فون سے بھی سسٹم کوکنکشن دے کر استفادہ کیاجاسکتاہے۔

اب یہ بیدر کے براڈ بینڈ صارفین کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ اپنے مسئلہ کو کس طرح حل کرتے ہیں۔

One thought on “براڈ بینڈ انٹرنیٹ کنکشن(وائی فائی سہولت) بیدرمیں پوری طرح ناکام، عوام ہراساں

  • محمد یوسف رحیم بیدری

    شکریہ بھائی

    Reply

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!