ضلع بیدرسے جماعت اسلامی ہند نے2 لاکھ 22 ہزار119 روپئے ریلیف فنڈ جمع کیا
بیدر: 17اگست (اے این ایس) ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند، بیدر محمد اکرم الدین صاحب کی اطلاع کے مطابق شمالی اور ساحلی کرناٹک میں سیلاب سے مختلف اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جہاں پرکئی افراد کی اموات اور بے شمار مالی نقصان ہوا ہے۔ سیلاب کے متاثرین کے لیے جماعت اسلامی ہند نے عیدالاضحیٰ اور جمعہ کے موقع پر متاثرین کی امداد کے لیے ریلیف فنڈ جمع کرنے کااعلان کیا تھا۔ جس پر جماعت اسلامی ہند، ضلع بیدر کے رفقاء نے ضلع کے مختلف عیدگاہوں اورمساجد میں ریلیف فنڈ جمع کرنے کا اہتمام کیا۔
ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند، بیدر نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کی ذیلی تنظیم HRS & SIO کہ کارکنوں نے اس موقع پر متاثرین کی مدد کے لئے سب سے آگے بڑھ چڑھ کر اپنا تعاون پیش کر رہے ہیں اور بنفسِ نفیس HRS & SIO کے ذمہ داران ان متاثرہ جگہوں پر اپنے والنٹیرز کے ذریعے رات دن کاموں میں مشغول و مصروف ہیں جس کو دیکھ کر مقامی باشندے اور متاثرین نے اس کام پر اظہار اطمینان کرتے بوئے انہیں دعاؤں سے نوازا جارہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ بندے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنے کام کے لئے نہ تھکتے ہیں نہ رکتے ہیں مسلسل اپنے کام میں مشغول اور نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے عوام کی خدمت اور متاثرین کی امداد کے لئے ہمہ وقت تیار اور امداد میں مصروف ہیں۔
عید الاضحیٰ کے موقع پر شہر بیدرمیں جماعت اسلامی ہند کی ذیلی تنظیم HRS نےعیدگاہ سے 16,523 روپیے ریلیف فنڈ جمع کیا تھا۔ اس طرح شہربیدرکی عیدگاہ کےعلاوہ بعد نمازجمعہ شہر کی مختلف مساجد سے جملہ67,987 ریلیف فنڈ جمع کیے گئے۔
جب کہ ضلع بیدرکے تعلقہ جات و دیہی علاقوں میں جہاں پر جماعت اپنے وابستگان رکھتی ہے وہاں پر بھی اس کا خاص اہتمام کیا گیا۔
انسانی خدمت کی بنا پر جماعت اسلامی بسواکلیان HRS اور SIO نے مل کرعید گاہ اور شہر کے دیگر مساجد سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر متاثرین کے لئے ریلیف جمع کی گئی۔ بسواکلیان سےجملہ 75,847 روپئے سیلاب سے متاثرین کے لئے جمع کئےگئے۔
اسی طرح شہرہمناآباد عیدگاہ سے22,750 روپیے جبکہ بھالکی میں عید کے موقع پر وابستگانِ جماعت نےعید الاضحی کی نماز کے بعد عید گاہ اور دیگر مساجد سے تقریبا 19,535 روپیےریلیف جمع کیا۔ ضلع کے مختلف دیہی علاقوں میں بھی امداد جمع کرنے کا کام جماعت اسلامی کے وابستگان نے کیا۔ جس میں بگدل سے21,000 ہزار روپیے اور چانگیر میں 15,000 روپئے لیے فنڈ جمع کرنے کی اطلاع ہے۔
اس طرح ضلع بیدر سےجملہ -/2,22,119 (2 لاکھ 22 ہزار119) روپئے سیلاب سے متاثرین کے لئے جمع کئےگئے۔ اس ریلیف فنڈ کو جماعت اسلامی ہند حلقہ کرناٹک کو روانہ کر دیا گیا۔
بلاشبہ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی بے جا نہ ہوگا کہ جماعت اسلامی ہند حلقہ کرناٹکا کی ذیلی تنظیم ایچ آر ایس نے آسام اور بہار میں سیلاب کے متاثرین کے لئے بھی تقریبا 10 ٹریننگ شدہ کارکنوں کو وہاں پر 10 دن تک مسلسل رات دن کی محنتوں کے ساتھ انھوں نے ریلیف کا کام انجام دیا تھا۔ اس کے بعد کے ایچ آر ایس کارکنوں اور ایس آئی او کے کارکنوں نے شمالی کرناٹک میں بھی متاثرین کی امداد متاثرین کی مدد کے لیے پیش پیش نمایاں رول ادا کر رہے ہیں جس پر جماعت اسلامی ہند بالخصوص HRS & SIO کے وائلینٹرس قابل مبارکباد ہیں اور انہیں اس کاز کے لئے عوامی طور پرستائش کی جارہی ہے۔
اس قدر پریشان کن حالات میں جماعت اسلامی سے وابستہ نوجوانوں کاعملی میدان میں متحرک و فعال کردار ادا کرنا بلاشبہ جماعت اسلامی ہند کا کامیاب عملی اقدام ثابت ہورہا ہے۔ جماعت اسلامی کے کارکن بلا تفریق مذہب و ملت اپنے کاموں کے ذریعے اپنے محدود وسائل کے ساتھ عوامی سطح پر اور سرکاری سطح پر ہر دو جگہ اپنی ایک منفرد شناخت بھی بنا چکے ہیں اور اس میں بڑی کامیاب بھی نظر آرہی ہے۔
ریلیف فنڈ جمع کرنے کےاعلان کے بعد عوام کا بھرپور مالی تعاون رہا،عوام نے بڑے فراخدلانہ انداز سے اس کارِخیرمیں اپنا بھرپور تعاون پیش کیا۔ اس موقع پر ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند،بیدر محمد اکرم الدین صاحب، محمد نظام الدین صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، شہرپیدر، کلیم عابد منصوری امیرمقامی جماعت اسلامی ہند بسواکلیان، محمد افتخاراحمد صاحب امیرمقامی جماعت اسلامی ہند ہمناآباداوربھالکی کے ذمہ دارانِ جماعت کے علاوہ محمد معین الدین صاحب امیرمقامی جماعت اسلامی ہند، بگدل اور محمد شیرعلی چانگلیر نے بھی اس کار خیر میں تعاون کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس موقعہ پراللہ تعالی تعاون کرنے والوں کو اجرِعظیم سے نوازے اور ریلیف جمع کرنے والوں کو شرف قبولیت عطا فرمائے۔ شیطان کے شر سے محفوظ رکھے۔ کافی جانی مالی نقصان ہواہے، بازآ بادکاری کے لئے کافی رقم کی ضرورت ہے۔