جشن یومِ آزادی پرخواجہ فریدالدین نے طلبہ میں کتابیں تقسیم کیں
بیدر: 15/اگست(وائی آر) تقریب یومِ آزادی دراصل بھارت سے محبت رکھنے والے عمردراز افراد میں بھی جوش بھردیتی ہے۔ آج ایسا ہی منظر دیکھنے کو ملا۔ گلبرگہ کے سماجی کارکن جناب خواجہ فریدالدین نے آج صبح تین اسکول پہنچ کر تقریب یومِ آزادی میں شرکت کی۔
سب سے پہلے وہ الامین اردو اسکول پہنچے، اور طلبہ میں جنرل نالج اور کنڑا کتابیں تقسیم کرنی چاہیں تو اسکول کے ارباب مجاز نے کہاکہ آپ کل آئیں۔ مزید اچھے طریقے سے یہ کام انجام دیتے ہیں۔ وہ وہاں سے گورنمنٹ ہائی اسکول، مدینہ کالونی، گلبرگہ پہنچے۔
جہاں انھوں نے پرچم کشائی کے بعد طالبات میں کنڑا لرننگ بک، انگریزی اور اردو قواعد، جومیٹری باکس طلبہ کو تحفہ میں پیش کیا۔ طالبات نے خوش ہوکر یہ علمی تحفے قبول کئے۔
صدر معلم وجے کمار جمکھنڈی بھی موجودتھے۔ اسی طرح موصوف نے گورنمنٹ اردوہائیر پرائمری اسکول مدینہ کالونی گلبرگہ کا بھی دورہ کیا۔